پیپلزپارٹی نے سندھ سے فیصل واوڈا کی خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر نثار کھوڑو کو امیدوار بنا دیا۔
رپورٹس کے مطابق عاجز دھامرہ اور گل محمد جکھرانی پیپلزپارٹی کی جانب سے کورنگ امیدوار ہوں گے۔
ایم کیو ایم کے واحد امیدوار خواجہ سہیل منصور نے کاغذات واپس لے لیے۔
خواجہ سہیل منصور نے ایم کیو ایم سے ناراض ہوکر رابطہ کمیٹی سے بھی استعفے کا اعلان کردیا۔
دوسری جانب سینیٹ الیکشن کیلئے پی ٹی آئی اکٹھے پانچ امیدوار سامنے لے آئی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی جانب سے انکی تاحیات نااہلی کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی تھی۔
فیصل واوڈا کی سینیٹ میں خالی نشست پر الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت 9مارچ کو سندھ اسمبلی کی عمارت میں پولنگ ہوگی۔