وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرلیا۔
منڈی بہاء الدین میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی شک نہیں مہنگائی ہے، اس لیے سارا وقت یہی سوچتا ہوں کہ عوام کیلئے کیا کروں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے صحافی عوام کویہ بھی بتائیں کہ مہنگائی کیوں ہے، کورونا کی وجہ سے سپلائی لائن متاثر ہوئی اور چیزیں مہنگی ہو گئیں۔
وزیراعظم کاکہنا تھا کہ آج سے آٹھ نو ماہ پہلے پیٹرول 40 ڈالر پر تھا جو اب 90 ڈالر تک جا پہنچا ہے لیکن ہماری کوشش ہےکہ آپ پر بوجھ کم کریں اور آپ پر مزید بوجھ نہ آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارا ملک چل رہا ہے، ریکارڈ ٹیکس کلیکشن اور ایکسپورٹ ہے، ہماری کبھی اتنی آمدنی نہیں تھی جو آج ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے کبھی اتنا پیسہ نہیں بھیجا جتنا اب بھیجا ہے۔