نوجوان کی ایک ہی تقریب میں 2 لڑکیوں سے منگنی

ایک تقریب، لڑکا بھی ایک لیکن منگنیاں دو، مراکش میں ایک نوجوان نے ایک ہی تقریب میں دو الگ الگ لڑکیوں کے ساتھ منگنی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان کی دونوں کے ساتھ دوستی تھی، اس نے دونوں کو شادی کی پیش کش کی اور دونوں نے ہی ہاں کر دی۔ منگنی کی تقریب میں مقامی میڈیا نے منفرد جوڑے کا انٹرویو بھی کیا۔

جس میں دونوں لڑکیوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی سے خوش ہیں، انہیں ایک ساتھ ایک ہی شخص کے ساتھ زندگی گزارنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

اس انوکھی خبر نے سوشل میڈیا پر بھی کافی ہلچل مچائی، اور صارفین نے مشوروں کی بوچھاڑ کر دی، کچھ نے ان کو اس کے لیے سراہا، لیکن کچھ کی جانب سے تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا۔

جس پر جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ کوئی حرام کام نہیں کر رہے ہیں۔ وہ لوگ خوشی خوشی اپنی شادی کی تیاریاں کر رہے ہیں اور لوگوں سے بھی یہی چاہتے ہیں کہ ان کے لیے دل میں محبت رکھ کے دعائیں دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں