بین الاقوامی ادارے بھی کہہ رہے ہیں کرپشن بڑھی ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران کی حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے، یہ بین الاقوامی ادارے کہہ رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی کابینہ عمران نیازی کی ہے، مرکز اور پنجاب میں مزید وزراء کی بھرتی کی جارہی ہے، اسکا مطلب ہے آپ رشوت کے طور پر وزارتیں بانٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 12 روپے پیٹرول میں اضافہ عوام کو بڑا جھٹکا ہے، ایسے جھٹکوں سے پیداواری صلاحیت متاثر ہوتی ہے ، اگے 4 سے 6 ماہ میں اس اضافے کے اثرات عوام تک پہنچیں گے، عوام سے اپنی آمدن میں گزارا کرنا مشکل ہوجائے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم نے یقین دلایا تھا 4 سے 6 ماہ میں مہنگائی پر قابو پالیں گے، آج وزیر خزانہ کہتے ہیں مہنگائی پر قابو پانے میں 8 ماہ لگیں گے، میرا کہنا ہے وزیر اعظم کی نااہلی کی وجہ سے یہ مہنگائی پر قابو نہیں پاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر روز بجلی اور گیس کے ریٹ تبدیلی ہوجاتے ہیں ، یہ حکومت پاکستان کے لئے معاشی ڈراؤنا خواب بن چکی ہے، آپ سے این آر او کون مانگ رہا ہے؟ آپ این آر او نہ دیں، نیب آرڈیننس سے بے شرمی کے ساتھ اپنی حکومت کو این آر او دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے، یہ ہم نہیں بین الاقوامی ادارے کہہ رہے ہیں کہ کرپشن بڑھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت جس کے ہر روز اسکینڈلز آرہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے دور میں چینی عوام کو 54 روپے کلو ملتی رہی ہے، آج ہم چور ٹھہرے اور یہ ایماندار ٹھہرے ، یہ قوم کے لئے بڑھی مہنگی ایمانداری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روپیہ ہر روز لڑک رہا ہے روز مہنگائی ہورہی ہے، اب تو پیٹرول ڈیزل گیس جتنا مہنگا ہوچکے تاریخ میں اتنا مہنگے نہیں ہوئے ، ساڑھے 3 سال سے انکے احتساب کا سامنا کررہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ سوا تین سو ارب روپے ہم نے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا ، ان منصوبوں میں 32 روپے کی کرپشن بھی ثابت کریں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ جس وزیر کو انعام دیا گیا اسے ملتان سکھر سی پیک روٹ پر کرپشن کے الزام لگائے، نمبر ون وزیر نے سی پیک میں چین پر الزامات لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں