پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے اپنے استعفیٰ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ بحیثیت قائد حزب اختلاف مصروفیات کے باعث پارٹی عہدے پر کام نہیں کرسکتے اس لیے انہوں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔
واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کے پاس پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر کا عہدہ ہے۔