پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سندھ میں صوبائی کابینہ اور ڈویژن کے عہدیداران کا اعلان کردیا ہے۔
مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے صوبائی کابینہ اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے ڈویژنل عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اللّٰہ بخش انڑ، ایم این اے شکور شاد، طاہر شاہ اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدور ہوں گے۔
ایم این اے لال مالہی، علی جونیجو، آغا ارسلان، ایم پی اے راجہ اظہر، گل محمد رند اور ایم پی اے سدرہ عمران صوبائی نائب صدور ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایم پی اے ارسلان تاج کو پی ٹی آئی سندھ کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر غلام عباس سکھر ڈویژن، غالب خان ڈومکی لاڑکانہ، خاوند بخش حیدرآباد اور عنایت رند کو پی ٹی آئی نوابشاہ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام عہدیدار پارٹی کو منظم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔