وزیراعظم عمران خان سے بل گیٹس کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی بل گیٹس کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات,جس میں پولیو کے خاتمہ اور دوسرے اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس پاکستان میں قیام کے دوران صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات بھی کریں گے، جس میں آئی ٹی سیکٹر سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ چک شہزاد میں قائم کورونا اسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔

بانی مائیکرو سافٹ این سی او سی ہیڈ کوارٹرز بھی جائیں گے۔

بِل گیٹس کو کورونا اور پولیو کی روک تھام پر بریفنگ دی جائے گی۔

بانی مائیکروسافٹ بِل گیٹس آج شام کو ہی واپس چلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں