مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور حکومت میں ادویات مفت دی جاتی تھیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کو کنٹرول نہیں کیا، گورنر ہاوس کو میوزیم نہیں بنایا۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا گھر بنا کر دوں گا لیکن نہیں بنائے، حکومت پیٹرول پر 17 روپے لیوی لے رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی ہیلی کاپٹر کے سوا سفر نہیں کرتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم چور تھے لیکن یہ قیمت بڑھائیں تو عالمی منڈی کا مسئلہ ہے۔