وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی جس میں امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے شرکت کی۔
ملاقات میں صوبہ پنجاب کی سول انتظامیہ اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
وزیراعظم نے صوبے میں عام آدمی کو فوری اور موثر خدمات کی فراہمی کے لیےبھرپوراقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے عوام کے جان و مال اور مفادات کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں، اور قبضہ مافیا کے خلاف بھی موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔