کراچی اور حیدر آباد میں انڈور شادی تقریبات پر 21 فروری تک پابندی برقرار رہے گی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں کورونا ایس او پیز کا حکم نا مے میں توسیع کردی جس کے تحت حیدرآباد اور کراچی میں انڈور تقریبات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کھلی جگہوں پر تقریبات میں تین سو افراد کی اجازت ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کہا کہ کاروباری مراکز کھلے رہیں گے البتہ کراچی اور حیدرآباد میں ریسٹورنٹس پر انڈور ڈائننگ پر پابندی برقرار رہے گی، ریسٹورنٹ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری جاری رکھیں گے۔
سینما گھروں میں پچاس فیصد افراد ،مزارات اور تفریحی پارکس میں پچاس فیصد افراد کے داخلے کی اجازت ہوگی،کراچی اور حیدرآباد میں کبڈی، کراٹے، باکسنگ جیسے کھیلوں پر پابندی رہے گی۔