پی ڈی ایم کی مولانا فضل الرحمان اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی تردید

لاہور:پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین کی ملاقات کی تردید کر دی۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی خبر کی تردید کی۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ڈرائنگ روم اورآف شور سیاست پریقین نہیں رکھتے، عدم اعتماد تحریک کامیاب بنانے کیلئے ملاقاتیں خفیہ نہیں بلکہ قوم کے سامنے ہوں گے۔

حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھاکہ پی ڈی ایم جلد مذاکراتی جرگہ تشکیل دے گی جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی ہو گی اور جرگہ مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کرے گا۔

اس سے قبل جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی بھی مولانا فضل الرحمان اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی خبر کی تردید کر چکے ہیں۔

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان اورجہانگیر ترین کی ملاقات کی خبر سامنے آئی تھی جس میں ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات پرسوں شام لاہور میں نامعلوم مقام پر ہوئی جو کہ تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی۔

یہ ملاقات دونوں طرف کے مشترکہ دوستوں نے کرائی ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان چوہدری برادران سے ملنے کے بعد جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں