اوگرا کی پیٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز

16  فروری سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے۔

اوگرا نے پیٹرول ساڑھے 8 روپے فی لیٹر اور ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز  پیش کی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اوگرا نے اضافے کی ورکنگ موجودہ لیوی کی بنیاد پر کی ہے۔ اگر وفاقی حکومت نےلیوی بڑھائی تو اضافہ اس سے زیادہ بنے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید کمی کے امکانات کم ہیں ۔

قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں