قندیل بلوچ کیس، مرکزی ملزم مقتولہ کا بھائی وسیم بری

ملتان کی عدالت نے ماڈل اور اداکارہ قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو بری کردیا۔

ملتان کی عدالت نے ملزم وسیم کو راضی نامے کی بنیاد، گواہوں کے بیانات سے منحرف ہونے پر بری کیا۔

ملزم وسیم کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار محبوب نے دلائل پیش کیے۔

یاد رہے کہ ملزم وسیم کو 27 ستمبر 2019 کو ملتان کی ماڈل کورٹ نے عمر قید سنائی تھی۔

یاد رہے کہ قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 کو مظفرآباد میں قتل کیا گیا تھا اور 17 جولائی 2016 سے 26 ستمبر 2019 تک اس کیس کی 152 سماعتیں ہوئیں۔

27 ستمبر 2019 کو سنائے گئے عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ملزم وسیم نے اقبال جرم کیا جس پر انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر تمام ملزمان جن میں مفتی عبدالقوی سمیت قندیل بلوچ کے بھائی عارف، کزن حق نواز، اسلم شاہین اور ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط شامل تھے، کو بری کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں