گزشتہ سال 8 بلین ڈالر سے زیادہ کی زرعی مصنوعات درآمد کی گئی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات کی ذیلی کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک نے گزشتہ سال 8 ارب ڈالر کی گندم، چینی، کپاس، خوردنی تیل اور دیگر زرعی اجناس درآمد کیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیٹی کا اجلاس کنوینر شاندانہ گلزار کی صدارت میں ہوا جس میں ایک کنسلٹنٹ فرخ انصاری نے لائیو سٹاک اور باغبانی پر سخت محنت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

فرخ انصاری نے کہا کہ اگر بیج کے معیار اور کیڑے مار ادویات کو بہتر بنایا جائے تو زرعی شعبے میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ سال 8 بلین ڈالر سے زیادہ کی زرعی مصنوعات بشمول گندم، چینی، کپاس، خوردنی تیل درآمد کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں