لاڑکانہ سینٹرل جیل میں پولیس نے قیدیوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے

لاڑکانہ سینٹرل جیل میں پولیس نے قیدیوں کے آگے ہتھیار ڈالتے ہوئے 7 اہلکاروں کی رہائی کے بدلے پولیس نے قیدی محمد علی کھوکھر کو شکارپور سے لاڑکانہ جیل منتقل کر دیا۔

قیدی کی شکارپور منتقلی کے خلاف ساتھی قیدیوں نے 7 جیل اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا جنہیں طویل مذاکرات کے بعد رہا بازیاب کروایا گیا تھا۔

جیل انتظامیہ اور قیدیوں کے کامیاب مذاکرات کے بعد پہلے پانچ یرغمالیوں اور پھر باقی دو یرغمالیوں کو بھی رہا کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں