تربیلا میں پانی کی آمد 18 ہزار200 کیوسک اور اخراج 55 ہزار200کیوسک ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگلا میں پانی کی آمد 7 ہزار800 کیوسک اور اخراج 4000 ہزارکیوسک ہے، چشمہ میں پانی کی آمد 63 ہزار کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ہے۔
ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 7 ہزار800 کیوسک اوراخراج 06 ہزار 500 کیوسک ہے جبکہ دریائے کابل میں پانی کی آمد 4 ہزار800کیوسک اور اخراج 4 ہزار800کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 54000 ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا میں پانی کا ذخیرہ 16 لاکھ 3000 ایکڑفٹ اور چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 58 ہزارایکڑ فٹ ہے۔
واضح رہے کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 23 لاکھ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔