پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے میزبان نادیہ خان سے جھگڑا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے، تاہم یہ واضح کیا کہ نادیہ خان معافی مانگیں تو معاملہ ختم کرسکتی ہوں، جب تک وہ معافی نہیں مانگیں گی میں تنازع ختم نہیں کروں گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ میں نے جب ویڈیو ہٹانے کا کہا تو نادیہ خان نے جواب دیا کہ مجھے تنگ مت کرو ، گرین لائن کی بسیں وفاق کے بجائے سندھ نے فراہم کیں، سندھ نے بسوں کیلئے وفاق کو پیسے دیے تھے۔
یا د رہے کہ ایک تقریب کے دوران نادیہ خان نے شرمیلا کی والدہ انیسہ فاروقی کے ہمراہ ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں انہوں نے ان کے میک اپ سے متعلق سوالات کیے تھے۔شرمیلا فاروقی کو نادیہ خان کا انداز پسند نہ آیا جس کے بعد انہوں نے نادیہ کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔