پرائیوٹ اسکولوں میں لاوڈ اسپیکر استعمال کرنے پر پابندی

پرائیوٹ اسکولوں میں مختلف سرگرمیوں کیلئے لاوڈ اسپیکر استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلے کے مطابق اونچا لاوڈ اسپیکر شور پیدا کرتا ہے اور اس سے انسانی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اسکولوں میں اونچی آواز میں لاوڈ اسپیکر لگانا ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی ہے۔

مراسلے کے مطابق احکامات کیخلاف ورزی پر ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کے تحت متعلقہ اسکولوں کی خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں