مردان: کورونا کے وار سے مزید 10 اسکول بند ہو گئے

مردان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مزید 10 اسکول بند کردیے گئے ہیں۔

ترجمان ڈپٹی کمشنر کے مطابق مردان میں مزید 10 اسکول 10 دنوں کے لئے بند کردیے گئے ہیں.

جس کے بعد مجموعی طور پر 58 اسکولوں ، 1 یونیورسٹی ، 1 کالج کو 10 دن کیلئے بند کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں