عامر لیاقت کی تیسری شادی، پہلی اہلیہ اور بیٹی نے کیا کہا؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی پر پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال اور بیٹی دُعا عامر کا ردّعمل سامنے آگیا۔

عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبر کے بعد ان کی بیٹی دعا عامر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ ’میرے خاندان کے حوالے سے پوسٹس میں اُن کا تذکرہ یا تبصرہ کرنا بند کریں۔‘

دعا عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئی اسٹوری میں کہا کہ ’یہ اکاؤنٹ میرے آرٹ ورک کے لیے ہے اور اگر آپ اس کا احترام نہیں کر سکتے، تو آپ اَن فالو کردیں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کسی بھی تبصرے یا ڈی ایم (براہ راست پیغامات) پر جواب نہیں دوں گی۔‘

دوسری جانب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ خوش نظر آئیں۔

ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’جو دل کے صاف ہوتے ہیں، وہ رب کے خاص ہوتے ہیں۔‘

خیال رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔

49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں