پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز کی وجہ سے پنجاب یونیورسٹی میں دوپہر ایک بجے کے بعد کلاسز آن لائن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے دوران ایوننگ کلاسز آن لائن ہوں گی، ایک بجے سے پہلے کلاسز کیمپس میں ہوں گی، صبح کی کلاسز دن 12 بجےتک مکمل ہوجائیں گی۔ طلبہ کو آمد و رفت میں مشکل کے پیش نظر کلاسز آن لائن لی جائیں گی۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ آج سے لاہور میں شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اہم شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔