نارتھ کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ایس پی کا کارکن جاں بحق

نارتھ کراچی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے اسکول ٹیچر اور پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کا سرگرم کارکن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نارتھ کراچی میں واقع پیلا اسکول کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کا بیٹا زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کےمطابق جاں بحق شخص کی شناخت سلمان کےنام سے ہوئی جو پرائمری اسکول میں 16 گریڈ کا ٹیچر تھا اور اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت پی ایس پی سے بھی تھا، فائرنگ کے وقت سلمان اپنے بیٹے صبور کو اسکول سے لینے آیا تھا تاہم سلمان کی اہلیہ حملے کے نتیجے میں بال بال بچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول کے چہرے، سر اور جسم کے دیگر حصوں پر گولیاں لگیں جب کہ اس کے بیٹے سلمان کو دو گولیاں لگیں۔

پولیس کے مطابق واردات میں 9 ایم ایم پستول استعمال کیا گیا اور جائے وقوعہ سے 8 نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں