کینٹ بورڈ کامرہ الیکشن، ن لیگ کے 4 اور جماعت اسلامی کا ایک امیدوار کامیاب

اٹک کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کے پانچ وارڈز میں ہونے والے انتخابات میں ن لیگ کے 4 اور جماعت اسلامی کا ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر1 سے ن لیگ کے شاہ جہاں 252 ووٹ لے کر کامیاب جب کہ تحریک لبیک کے عامر حسین 22ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر2 سے ن لیگ کے چن زیب 263 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ عوامی تحریک کے نزرمحمد115ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ریے۔

وارڈ نمبر3 پر ن لیگ کے بشیر حمید بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ وارڈ نمبر4 سے ۔جماعت اسلامی کے حافظ انجینیئر افتخار احمد خالق 460 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے ن لیگ کے فرخ سیر کو شکست دی ہے جو 438 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر5 سے ن لیگ کے محمد سلیم 179ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی پی پی کے گل شیر 80ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں