پب جی گیم بند کروانےکے لیے آئی جی پنجاب کی سفارش

آئی جی پنجاب نے پب جی گیم پر پابندی کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کو لیٹر لکھ دیا۔

آئی جی کے خط کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب وفاقی حکومت سے اس گیم پر پابندی لگانے کی سفارش کر ے گی۔

آئی جی پنجاب کے لکھے گئے خط میں پب جی گیم سے ہونے والی قتل وغارات کا بھی ذکر کیا گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پب جی گیم کہ وجہ سے لاہور میں بیٹے نے ماں اور بہن بھائیوں سمیت 4افر اد کو قتل کر دیا ۔

شمالی چھاؤنی، جنوبی چھاؤنی اور نواں کوٹ میں پب جی گیم سے ہونے والی ہلاکتیں کا بھی حوالہ دیا گیا۔ لیٹر میں ایف آئی آر کے نمبر بھی لکھے گئے ہیں۔

کاہنہ میں لیڈی ڈاکٹر اور اسکے تین بچوں کی ہلاکت پر لاہور پولیس نے پب جی گیم پر پابندی کے لیے آئی جی پنجاب سے درخواست کی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں