وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے ہوتے ہوئے پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
فیصل آباد میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ ریاست مدینہ کی جانب بہت بڑا قدم ہے، اس معاملے پر کبھی ریاست نے علاج کی ذمہ داری نہیں لی تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ 400 ارب روپے ہیلتھ انشورنس کے منصوبے پر لگے ہیں جو آسان بات نہیں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ملک میں سب سے زیادہ لوگ دل اور کینسر کی بیماری سے مرتے ہیں اور بڑے اسپتالوں میں علاج کروانا غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔
انھوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کو مثال بناکر پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بننا تھا تاہم کبھی کسی حکمران نے اس جانب قدم نہیں اٹھایا اور امیر و غریب میں فاصلے بڑھتے گئے۔
اپوزیشن سے متعلق عمران خان نے کہا کہ آج سارے چوراکٹھے ہوگئے ہیں، چورں کاجوٹولہ جمع ہواہےان کی کھانسی کاعلاج بھی باہرہوتاتھا، انھوں نےعوام کی صحت کی علاج کی ذمہ داری اٹھاناتھی تاہم یہ کام نہ ہوسکا۔ان لوگوں نے اپنے لیےالگ اور غریبوں کیلئے دوسرا پاکستان بنایا تھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کو جیل میں نوازشریف نےڈالا تھا اور یہ کام پی ٹی آئی کا نہیں تھا۔آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسہ پی ٹی آئی نے نہیں نکالنے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیاست میں چوروں کا مقابلہ کرنے آیا ہوں،ان کے خلاف 25 سال پہلے جہاد شروع کیا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سب سے پہلے قانون کی بالادستی کسی بھی معاشرے کی کامیابی کے لیے ضروری ہوتی ہے۔بیرون ملک قانون کے نیچے سب برابرہوتےہیں اور نبی کی سنت پر چلنے سے مسلمان کامیاب ہوگا تاہم ایسا ہو نہ سکا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب ملک کو تباہ کرنا ہو تو اچھے اور برے کی تمیز ختم کردیں، کرپشن کو عام کردیں، ملک تباہ ہوجائے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ چوری میں جب کوئی برائی نظر نہیں آتی تومعاشرہ تباہ ہوجاتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ شہبازشریف اور آصف زرداری کو عمران خان کا ڈر ہے۔اب پیٹ پھاڑنے والے سب مل رہے ہیں۔ انھوں نے چیلنج کیا کہ ٹی وی پر بیٹھ کربولتے ہیں کہ پنجاب تباہ ہوگیا،ایک نیوٹرل امپائر بٹھائیں اوربتائیں کہ پنجاب میں کیا کام کئے گئےہیں.