مودی کے بھارت میں جو ہورہا ہے وہ خوف ناک ہے، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مودی کے بھارت میں جو ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غیرمستحکم قیادت کی وجہ سے بھارتی معاشرہ انتہائی تیزی سے زوال پذیر ہورہا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ دیگر لباس کی طرح حجاب پہننا بھی ذاتی چوائس ہے، شہریوں کو اس کی آزادی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں سڑک سے گزرتی اکیلی طالبہ کو حجاب پہننے پر زعفرانی رنگ کے مفلر پہنے انتہا پسندوں کی جانب سے تنگ کرنے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ کرناٹک کی ہائی کورٹ میں باحجاب طالبات پر پابندی سے متعلق سماعت ہورہی ہے۔

اس موقع پر کرناٹک میں انتہا پسندوں کی جانب سے عدالت پر دباؤ ڈالنے کے لیے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں