قومی احتساب بیورو (نیب) نے برآمد کی گئی 3 ارب روپے سے زائد کی رقم متاثرین میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق نیب کی جانب سے برآمد کی گئی 3 ارب 2 کروڑ روپے 8 فروری کو متاثرین میں تقسیم کیے جائیں گے۔
نیب اعلامیے کے مطابق نیب راولپنڈی نے ڈی جی نیب راولپنڈی کی نگرانی میں یہ رقوم برآمد کیں، متاثرین میں رقوم بذریعہ چیکس تقسیم کی جائیں گی۔
چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کےخاتمے کیلئے نیب عملی اقدامات پر قانون کے مطابق یقین رکھتا ہے۔