احساس پروگرام کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی والدہ انتقال کرگئیں۔
وزیر اعظم عمران خان سمیت وفاقی وزرا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت کرے اور درجات بلند فرمائے، غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اللہ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔