عسکری پارک کا نام ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا

کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے رواں ہفتے تیسری بار کراچی کی پرانی سبزی منڈی پر بنائے گئے تفریحی پارک کا نام تبدیل کر دیا ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق عسکری پارک کو کے ایم سی کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

جب پارک کے ایم سی کے سپرد کیا گیا تو کے ایم سی نے عسکری پارک کا نام بدل کرکے ” کے ایم سی تفریحی پارک” رکھ دیا۔

تاہم کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اس پارک کا نام تبدیل کرکے کشمیر پارک رکھ دیا گیا جبکہ اس کی افتتاحی تقریب آج ہوئی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی وہاب نے کہاکہ “بھارتی افواج کے خلاف جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پارک کا نام بدل کر کشمیر پارک رکھا گیا ہے۔”

گزشتہ سال سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے متعلقہ حکام کو حکم دیا تھا کہ عسکری تفریحی پارک کا چارج دو ہفتوں میں کے ایم سی کے حوالے کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں