وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کا ایم کیوایم سے ملنے کا مطلب پیپلزپارٹی سے خیرنہیں ملی۔
شہباز گل نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی، فضل الرحمان اب کرچیاں اکٹھی کرتے پھر رہے ہیں۔
شہبازگل نے کہا کہ انہیں یاد رہے کہ جب مارکیٹ میں ایک دفعہ لوگوں کو کھوٹے سکے کا پتہ چل جائے پھر وہ کہیں بھی نہیں چلتا۔
شہبازگل نے کہا کہ فضل صاحب! تو ہر جگہ سے مسترد ہو چکے ہیں۔