پنجاب میں دھند نے دو نوجوانوں کی جان لے لی

پنجاب میں دھند نے دو نوجوانوں کی جان لے لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر چونیاں میں الہ آباد چونیاں روڑ پر دھند کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی کالج کے طلبا موٹر سائیکل پر چونیاں سے الہ آباد کالج آرہے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں سرفراز اوربلال نامی طلبہ موقع پر ہی دم توڑ گے جبکہ تیسرے احمد نامی طالبعلم کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ اسموگ، فوگ یعنی دھند اوراسموگ یعنی دھویں سے ماخوذ ایک اصطلاح ہے، یہ ایک فضائی آلودگی ہے، جو انسان کی دیکھنے کی صلاحیت کو کم کردیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق موسم گرما جانے کے ساتھ ہی جب دھند بنتی ہے تو یہ فضا میں پہلے سے موجود آلودگی کے ساتھ مل کر اسموگ بنا دیتی ہے۔

اس دھویں میں کاربن مونو آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ، میتھین اور کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسے زہریلے مواد شامل ہوتے ہیں۔

دسمبر1952ء میں لندن میں فضائی آلودگی کی لہر کو’گریٹ اسموگ‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، لندن میں آلودہ دھند کی وجہ سے12ہزار سے زائد افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں