پاکستان کے مایہ ناز ماہر علم نجوم راجہ حیدر نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ماہ فروری کے دو دن ایسے ہوں گے جس میں ہر خواہش پوری ہو سکتی ہے۔
حال ہی میں راجہ حیدر ایک ویب شو میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سمیت کئی اہم پیش گوئیاں کیں۔
راجہ حیدر نے بغیر نام لیے شوبز میں ہونے والی آئندہ طلاق سے متعلق بتایا کہ ایک خوبصورت سی دبلی پتلی اداکارہ ہیں.
انہوں نے کہا کہ ان کی شادی رواں برس 7 جون سے قبل ختم ہو جائے گی اور وہ اس کا اعلان کریں گی اور بتائیں گی کہ ہماری علیحدگی ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ شادی ابھی ختم نہیں ہوتی تو پھر یہ 2024 میں بہت بری بدنامی کے ساتھ ختم ہوگی۔
راجہ حیدر نے بتایا کہ ان کی طلاق کے حوالے سے صرف افواہیں نہیں ہیں، ان اداکارہ کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی 5 اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ان کی اولاد نہیں ہے۔
ماہر علمِ نجوم نے یہ بھی بتایا کہ اس سال پاکستانی شوبز میں سات بڑی شادیاں ہوں گی جن میں سے اسی سال دو ختم بھی ہو جائیں گی۔
اس کے علاوہ راجہ حیدر نے رواں سال سے متعلق بتایا کہ اس سال میں دو دن ایسے آنے والے ہیں جس میں جو مانگیں گے وہ ملے گا جو کریں گے وہ 10 گُنا زیادہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ تاریخیں ہیں 2 فروری 2022 اور 22 فروری 2022، ان تاریخوں میں جو بھی دعا مانگیں گے وہ قبول ہوگی۔