ڈس انفارمیشن مہم کے سدباب کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ غلط اطلاعات سے ریاست کی یکجہتی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں اور ڈس انفارمیشن مہم کے سدباب کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈکواٹرز لاہور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو فارمیشن کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ پاک فوج کے سپہ سالار سے لمز ،ایف سی یو، یو ای ٹی اور مختلف اداروں کے طلبا کی بھی ملاقات ہوئی۔ 

آرمی چیف نے مستقبل کی قیادت تیار کرنے میں مختلف اداروں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ، صحت ، انفراسٹرکچر اور ماحولیات میں ترقی کی اشد ضرورت ہے۔ غلط اطلاعات کی وجہ سے لوگوں کی رائے متاثر ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غلط اطلاعات سے ریاست کی یکجہتی  کوخطرات لاحق ہوتے ہیں اور ڈس انفارمیشن مہم کے سدباب کیلئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں