اسلام آباد میں افغان باشندوں کے وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد:  افغان باشندوں کے اسلام آباد کے گھریلو ڈکیتیوں اور دیگر وارداتوں میں  ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،سیکٹر جی 13 میں  پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ڈاکو افغان شہری نکلا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کے علاقہ جی 13 میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مرنے والے ڈاکو کی شناخت فیض محمد کے نام سے ہوئی جو افغان باشندہ ہے۔جبکہ زخمی ڈاکو کی شناخت سردار خان کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق گینگ کراچی کمپنی اور جی10 کے علاقوں میں گھریلو ڈکیتیوں اور حالیہ دیگر متعددوارداتوں میں ملوث ہے۔ملزم سردار خان کار چوری کے درجنوں مقدمات میں متعدد بار جیل جاچکا ہے۔ملزم فیض احمد پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، دہشت گردی، کارچوری سمیت 14مقدمات میں جیل جاچکا ہے۔یہ گینگ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گھریلو ڈکیتی، کار چوری کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔قبضہ پولیس میں لی گئی ڈاکووں کے زیر استعمال گاڑی حالیہ گھریلو ڈکیتیوں اور دیگر وارداتوں میں استعمال ہوئی۔

گاڑی سے اسلحہ، ٹریکر ناکارہ کرنے والے جیمر،ورچیول ایموبیلائزر، اور دیگر آلات ملے ہیں ،واقعہ کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کرلیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں