وزیر اعظم نے شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کرلیا، نئے مشیر کیلئے مشاورت جاری

وزیراعظم عمران خان نے اپنے  مشیر  برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

شہزاد اکبر نے مشیر احتساب و داخلہ کے عہدے سے آج ہی استعفیٰ دیا تھا، ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے، امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

 ذرائع کے مطابق شہزاد اکبرکے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان مشیر برائے احتساب کے لیے ناموں پر مشاورت کررہے ہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم خودکریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں