وزیراعظم اتوار کو عوام کی براہ راست فون کالز پر شکایات سنیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اتوار کو عوام کی براہ راست فون کالز وصول کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 23 جنوری بروز اتوار تقریباً دن 3 بجے آپ کا وزیراعظم پروگرام میں عوام کی ڈائریکٹ فون کالز موصول کریں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ عوام کی شکایات اور آرا سنیں گے اور حکومت کے کئے گئے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں