سندھ جلد گیس درآمد کرنیوالا صوبہ ہو گا: حماد اظہر

وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ سندھ چند سال میں گیس برآمد کرنے کے بجائے درآمد کرنے والا صوبہ ہو گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں کراچی میں گیس کی قلت پر ایم کیو ایم کے ارکان کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کی طرف سے گیس کاٹنے پر حکم امتناع لے لیا گیا، ایک سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس انڈسٹری سے کراچی کو موسم سرما میں دی جاتی تھی۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ حکمِ امتناع ختم ہو جائے تو کراچی میں گیس سپلائی بہتر ہو جائے گی، سندھ ہائی کورٹ سے درخواست ہے حکمِ امتناع ختم کرے۔

وفاقی وزیرِ توانائی نے یہ بھی کہا کہ مقامی گیس کے ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں، سب سے زیادہ تیزی سے سندھ میں گیس کم ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں