وزیراعظم کی انارکلی دھماکے کی مذمت، پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے لاہور کے انارکلی بازار میں پان منڈی میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انارکلی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 

واضح رہے کہ لاہور کے معروف انارکلی بازار میں واقع پان منڈی میں زوردار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ 

کمشنر لاہور نے بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور قریب واقع بینک کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں