سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے الزام عائد کیا ہے کہ صحت کارڈزکا مقصد ان دوست یاروں کو نوازنا ہے جن کے اپنے اسپتال ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ سندھ کے بلدیاتی قانون کا موازنہ دیگر صوبوں سے کریں تو واضح ہوجائےگا کہ کس نے مقامی حکومت کو زیادہ اختیارات دیے ہیں۔
انہوں وفاق پر الزام عائد کیا کہ انفیکشنز ڈیزیز اور حادثات کا علاج صحت کارڈز کے تحت نہیں کیا جارہا،ان کا مقصد ان دوست یاروں کونوازنا ہے جن کے اپنے اسپتال ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت گرمی میں بجلی اور سردیوں میں گیس نہیں دیتی، زراعت سمیت ہر شعبے میں حکومت نے عوام کا استحصال کیا۔