سندھ میں کورونا کے مزید 3 ہزار 283 کیسز رپورٹ،297 مریضوں کی حالت تشویشناک

سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کے مزید تین ہزار283 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی کل تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ سات ہزار 476 ہو گئی ہے۔

سید مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا سے مزید چھ اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا متاثرین کی ہونے والی کل اموات کی تعداد سات ہزار 709 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کے 297 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 23 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا کے مزید دو ہزار 829 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 27 ہزار 904 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں