بلوچستان کے علاقے بولان میں ریلوے لائن پر بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ مشکاف کے قریب دھماکے کی زد میں آ گئی۔ کسی مسافر کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی تاحال اطلاع نہیں ملی۔ ریلوے حکام نے امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا۔