حکومت نے رات کے اندھیرے میں زبردستی منی بجٹ پاس کروایا: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں عوام دشمن منی بجٹ کو زبردستی پاس کروایا ۔

یوسف رضا گیلانی کےہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے ایوان کے اندر اور باہر منی بجٹ پر احتجاج کیا،ہم سےوعدہ کیا گیا تھا کہ کچھ اشیا پرٹیکس نہیں لگایا جائےگا وہ بھی غلط نکلا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کا مطالبہ ہے کہ ہم اس حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکلیں اور ہماری سی ای سی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم 27 فروری کو حکومت کیخلاف نکلیں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم نے جمہوری طریقے سے حکومت کو نکالنے کی بات کی تھی ،ہم نے تحریک عدم اعتماد کی بات بھی کی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ منی بجٹ بھی رات کے اندھیرے میں پاس کیا گیا اور اسٹیٹ بینک بل بھی ایوان سے زبر دستی منظور کروایا گیا جس کے بعد اب اسٹیٹ بینک پارلیمینٹ کو جوابدہ نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں