وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے مفت ہائی ٹیک کورسز کا منصوبہ،کامیاب جوان “سکلز فار آل” پروگرام کے تیسرے بیچ کا آغاز کر دیا گیا۔
سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے نوجوانوں کے نام ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہاکہ 60 ہزار نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن اوپن کر دی گئی ہے۔
کامیاب جوان سکلز فار آل پروگرام کے تیسرے بیچ میں نوجوانوں کے لیے پاکستان بھر کے1000 اعلٰی تعلیمی اداروں میں 60,000 سکلز اسکالرشپ مختص کیے گئے ہیں ۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جنوری 2022 ہے۔رجسٹریشن کےلیےنیچے دیئے گئے لنک پر جائیںhttps://t.co/rtkgC3ug0G#KamyabJawan #KJSkillsForAll pic.twitter.com/eNqg50xBwa
— Usman Dar (@UdarOfficial) January 18, 2022
عثمان ڈار نے کہاکہ نوجوانوں کو جدید ترین ہائی ٹیک کورسز اور ٹیکنیکل تربیت کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے، ملک بھر کے 1000 اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 60,000 سکلز اسکالرشپ مختص کی گئیں ہیں۔
سربراہ کامیاب جوان پروگرام کا کہنا ہےکہ 16 جنوری سے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جنوری 2022 ہے، رجسٹریشن کےلیےکامیاب جوان کی ویب سائیٹ وزٹ کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ کورسز کے پہلے دو مرحلوں میں شاندار کامیابیاں دیکھنے کو ملی ہیں، نوجوان ہزاروں ڈالرز کما کر ملکی زر مبادلہ میں اضافہ کر رہے ہیں۔