ملکی مسائل کون حل کرسکتا ہے؟ 33 فیصد پاکستانیوں کا نواز شریف پر اظہار اعتماد

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پاکستانی عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

عوامی سروے کے مطابق 33فیصد پاکستانیوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ان کے اور ملکی مسائل حل کرنے کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔

30 فیصد نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان پر بھروسہ کیا جبکہ 16فیصد نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن کو 3 فیصد نے ملکی مسائل حل کرنے کیلئے قابل اعتماد خیال کیا۔

اس کے علاوہ 68 فیصد پاکستانیوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان واپس آکر عدالتوں کا سامنا کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019 سے علاج کیلئے لندن میں موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں