اسلام آباد میں کورونا کیسز والے 10 تعلیمی ادارے بندکرنےکے احکامات جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے تعلیمی اداروں میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے،گزشتہ تین دن کے اندر 10 سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا کے 28 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیاء کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک روز میں 8 تعلیمی اداروں میں کورونا کے 22 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ان کو فوری طور پر آئندہ احکامات تک بند رکھا جائے ۔

گزشتہ روز بھی دو سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا کے 6 کیس رپورٹ ہوئے تھے، اسلام آباد میں مجموعی طور پر گزشتہ تین دن کے اندر 10 سرکاری تعلیمی اداروں کورونا کے 28 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں