مری نہ جاتا تو 23 کے بجائے تیس، چالیس اموات ہوتیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہےکہ وہ اگر مری نہ جاتے تو 23 کے بجائے 30،40 اموات ہوتیں ، وہاں جاکر سب اداروں کو بلایا۔

راولپنڈی  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مری میں رینجرز کو اس لیے طلب کیا کیونکہ کوئی پولیس کی بات نہیں سن رہا تھا۔

 منی بجٹ روکنے میں اپوزیشن کی ناکامی اور فون کالز سے بل پاس کرانےکے دعوؤں پر شیخ رشید نے جوابی طنز کیا کہ آپ نے تو پوری اسمبلیاں اغوا کرائیں، عدم اعتماد کا شوق بھی پورا کرلیں، اپوزیشن کے 12 نہیں، 26 ارکان کم ہوں گے۔

شیخ رشید نے شہباز شریف کو عمران خان کے لیے ڈراونا نہیں سہانا خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ  یہ بزدلوں کا گروہ ہے جو پیسے بنانے کے لیے سیاست کرتے رہے ہیں۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں