مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ باہمی مشاورت سے ہوگا۔
لاہور میں رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ منی بجٹ میں حکومت نے عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سالوں میں عمران نیازی نے ملک میں مہنگائی کو فروغ دیا، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی اس وقت ہے۔