مقبوضہ کشمیر میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی گہرائی 81 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی ایجنسی کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ رات 9 بج کر 43 منٹ پر 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کا مرکز افغانستان کے فیض آباد سے 177 کلو میٹر جنوب مشرق میں ہندو کش پہاڑوں کی جانب تھا۔

نیشنل سینٹر فار سیمولوجی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 81 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے تاہم رپورٹس کے مطابق اب تک زلزلے کے باعث اب تک کوئی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں جن میں صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور، مانسہرہ اور دیگر شہر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں