پاکستان خوش قسمت ہےکہ یہاں فوج منظم ہے،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان خوش قسمت ہے کہ یہاں منظم فوج ہے اور بحثیت قوم آگے نہیں بڑھیں گے تو کامیاب نہیں ہونگے۔

اسلام آباد میں نیشنل سیکورٹی پالیسی کے پبلک ورژن کے اجراء کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پالیسی درست انداز میں بیان کی گئی ہے۔ پاکستان کا ارتقا غیرمعمولی حالات میں ہوا اور پاکستان کو پڑوسی ملک بھارت سے خطرہ تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگرمعیشت کمزور ہوتو اس سے ملک کی سیکیورٹی بھی متاثر ہوگی اور آئی ایم ایف کے پاس مجبوری میں جاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ بحثیت قوم آگے نہیں بڑھیں گے تو کامیاب نہیں ہونگے، فلاحی ریاست کا نظریہ ہے کہ کمزور طبقہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سستے قرضےدیتا ہے لیکن اس کی پھرشرائط ماننی پڑتی ہیں۔

ریاست مدینہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ متاثر طبقے کی زندگی کا تحفظ بنانا اہم ہے۔ تمام صوبے متفق ہیں کہ صحت انشورنس کے زیادہ شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے۔مارچ تک تمام شہریوں کے پاس ہیلتھ انشورنس ہوگی۔اس وقت ترقی یافتہ ممالک میں بھی یونیورسل ہیلتھ انشورنس نہیں دی جاتی ہے۔

تعلیمی نظام سے متعلق انھوں نے کہا کہ ایک قوم بنانے کے لیے تعلیمی نظم کا مضبوط ہونا اہم ہے۔ملک میں تعلیم کے نظام کو 3 حصوں میں تقیسم کیا گیا اور تینوں متوازن چل رہے تھےاور یہ نظام کامیاب نہیں تھا اور ناانصافی پرمبنی تھا۔

قانون کی حکمرانی کو وزیراعظم نے چیلنج قرار دیا اور کہا کہ ملک اس کے بغیر خوشحال ہوہی نہیں سکتا۔ خوشحال معاشرے میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اب حکومت نے کلاس5 تک ایک قومی نصاب کی پالیسی کو متعارف کروایا ہے جو یکساں ہے اور اس کومستقبل میں دیگر جماعتوں کےلیے بھی متعارف کروایا جائے گا۔

مشیرقومی سلامتی معید یوسف نے بتایا کہ ہم ہر مہینے قومی سلامتی کی پالیسی کو اپ گریڈ کرنے کے پابند ہیں اور نیشنل سیکیورٹی پالیسی کو مکمل کرنےمیں لمباعرصہ لگا۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام پالیسیز اعلیٰ معیار کی ہیں اور پاکستان کے شہری کے تحفظ سیکیورٹی پالیسی کی ذمہ داری ہوگی۔

قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ تعلیم کا براہ راست اثر اکنامک سیکیورٹی پرپڑتا ہے تاہم پاکستان میں قومی سلامتی پالیسی پربہت بحث ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں