مونال ریسٹورنٹ کی بندش کیخلاف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

عدالتی حکم پر بندکیےگئے مونال ریسٹورنٹ کی بندش کے خلاف متاثرہ ملازمین نے اسلام آباد کے مرغزار  چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔

مونال ریسٹورنٹ کے متاثرہ ملازمین نےکپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بیروزگار کرکے ہمارے بچوں کو بھوکا مارا جارہا ہے، سی ڈی اے کو  اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم پر امن لوگ ہیں، ہمارا حق ہمیں دیا جائے، مظاہرین کچھ دیر احتجاج کرنے کے بعد پرامن طور  پر منتشر ہوگئے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں